ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایم ایل سی انتخابات اوربھٹکل میں سیاسی لیڈروں کی موجودگی میں بیلٹ پیپرس کو رکھا گیامحفوظ

ایم ایل سی انتخابات اوربھٹکل میں سیاسی لیڈروں کی موجودگی میں بیلٹ پیپرس کو رکھا گیامحفوظ

Sat, 24 Oct 2020 00:05:00    S.O. News Service

بھٹکل 23 اکتوبر(ایس او نیوز)    مغربی گریجویٹس حلقہ کے انتخابات کےلئے اب بمشکل چار دن رہ گئے ہیں جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں، ایک طرف سیاسی لیڈران اپنے اُمیدواروں کی تشہیر میں  لگے ہوئے ہیں اور لیڈران الگ الگ حلقوں میں پہنچ کر ووٹروں کو رُجھانے میں لگے ہوئے ہیں تو وہیں الیکشن آفسران بھی انتخابات کے لئے اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

جمعہ کو بھٹکل تحصیلدار روی چندرا نے  سیاسی لیڈران کی موجودگی میں تحصیلدار دفتر کی سیف کسٹڈی میں  بیلٹ پیپروں کو  جمع کرایا اور لیڈران کو انتخابات کے تعلق سے ضروری ہدایات دیں۔ اس موقع پر جے ڈی ایس ، کانگریس اور بی جےپی لیڈران موجود تھے۔

خیال رہے کہ مغربی گریجویٹس یعنی ایم ایل سی کے انتخابات مورخہ 28 اکتوبر کو ہوں گے۔ 


Share: